ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: مٹھلی میں گھر ٹیکس اضافہ کی مخالفت میں دیہی عوام کا میمورنڈم

بھٹکل: مٹھلی میں گھر ٹیکس اضافہ کی مخالفت میں دیہی عوام کا میمورنڈم

Sat, 01 Sep 2018 20:38:34    S.O. News Service

بھٹکل :یکم ستمبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے مٹھلی گرام پنچایت حدود میں گھر ٹیکس میں اضافہ کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے علاقہ کے عوام نے کسی حال میں بھی اضافہ نہ کرنے کا مطالبہ لے کر پنچایت افسران کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ مٹھلی گرام پنچایت حدود میں غریب، مزدور کی تعداد زیادہ ہے، جنہیں اضافی ٹیکس ادا کرنا زندگی پر بوجھ بن رہاہے۔ ٹیکس اضافہ کا فیصلہ یہیں پر ختم کریں اور اس کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ عوام کی طرف سے وینکٹیش نائک، گنپتی نائک، کرشنا نائک، ستیش کمار، راما نائک وغیرہ  پنچایت دفتر پہنچ کر میمورنڈم دیا۔ پنچایت ترقی افسر راجیشوری نے میمورنڈم وصول کیا۔ اس موقع پر پنچایت صدر امینہ ، ممبر جٹپا نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: